0
Sunday 6 Oct 2019 18:08

ڈالر کی اونچی اڑان نے اورنج لائن منصوبے کو معاشی طور پر مفلوج کردیا

ڈالر کی اونچی اڑان نے اورنج لائن منصوبے کو معاشی طور پر مفلوج کردیا
اسلام ٹائمز۔ زیر تعمیر اورنج لائن کو چار سال مکمل ہوگئے، ڈالر کی اونچی اڑان نے اورنج لائن منصوبے کو معاشی طور پر مفلوج کردیا، ڈالر کے موجودہ ریٹ سے اورنج لائن منصوبہ کی بنیادی لاگت دو کھرب چون ارب سے تجاوز کرگئی۔ ابتدائی طور پر اورنج لائن کا معاہدہ چین کے ساتھ 2015ء میں 1.626 ملین یو ایس ڈالر میں کیا گیا تھا، جس میں 55 ارب روپے سول ورکس جبکہ 92 ارب کا الیکٹریکل و مکینیکل ورک کا معاہدہ شامل تھا۔ 2015ء میں منصوبے کی لاگت ایک کھرب باسٹھ ارب ساٹھ کروڑ تھی، جبکہ 2018ء میں ڈالر بڑھنے سے یہ لاگت دو کھرب چوبیس ارب تیس لاکھ تک پہنچ گئی۔ 2019 میں اسی منصوبے کی لاگت بغیر ٹرین چلے دو کھرب چون ارب سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

اورنج لائن منصوبہ بروقت مکمل نہ کرنے سے شدید مالی نقصان ہوا۔ کنٹریکٹ کے مطابق منصوبہ 27 ماہ کے اندر جون 2018ء میں مکمل ہونا تھا، مگر پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اورنج لائن کی تکمیل کی تاریخ میں تین مرتبہ تبدیلی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 ماہ میں منصوبہ مکمل نہ ہونے سے یومیہ 5 لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا اور چینی کمپنیاں جرمانہ منصوبے کی تکمیل کے بعد کلیم کرنے کی مجاز ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 820483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش