0
Monday 7 Oct 2019 21:14

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض ہسپتال میں داخل

خیبر پختونخوا میں ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض ہسپتال میں داخل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریضوں کو علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4400 سے زائد ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی کے حملے جاری ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں کا آنا جانا لگا ہوا ہے، خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 نئے مریضوں کو علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے، جس کے بعد زیر علاج مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 3 نئے مریضوں سمیت 12، خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 6 نئے مریضوں سمیت 27 افراد، بونیر میں 1، مردان ایم ایم سی میں ڈینگی کے 14 نئے مریضوں سمیت 37 افراد زیر علاج ہیں۔ اسی طرح کوہاٹ ڈی ایچ کیو میں 9 نئے مریضوں سمیت 18  افراد، ہری پور میں 6 نئے مریضوں سمیت 27 افراد زیر علاج ہیں۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 4406 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے مزید 43 ڈینگی کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے پشاور میں 9 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صرف پشاور میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2058 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 820676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش