0
Tuesday 8 Oct 2019 11:29

مقبوضہ کشمیر میں غیر یقینیت صورتحال بدستور جاری، انٹرنیٹ خدمات مسلسل معطل

مقبوضہ کشمیر میں غیر یقینیت صورتحال بدستور جاری، انٹرنیٹ خدمات مسلسل معطل
اسلام ٹائمز۔ پیر کے روز بھی مقبوضہ کشمیر کی غیر یقینی صورتحال جاری رہی اور یوں گزشتہ 64 روز سے وادی کشمیر کی روز مرہ کی صورتحال بدستور پُرتناؤ ہے۔ انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطہ مسلسل منقطع ہے۔ ریل سروس کے ساتھ ساتھ پوای وادی میں کاروباری و تجارتی ادارے مقفل ہیں، حکومتی اور نجی اداروں میں ملازمین کی حاضری متاثر ہے اور روز مرہ کے معمولات غیر یقینیت کے شکار ہیں۔ جمعرات کو کٹھ پتلی انتظامیہ کے احکامات کی رو سے ہائر سیکنڈری اسکول کھولے گئے لیکن کہیں پر کوئی طالب علم اسکول نہیں گیا۔ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں درس و تدریس کا کام بند رہا تاہم تدریسی عملہ موجود رہا اور ہر ایک اسکول کے گیٹ بند رکھے گئے تھے۔ طلاب نے احتجاجاً اسکولوں کا بائیکاٹ کیا۔ ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لانے کے لئے سیاسی قیادیوں کی رہائی پر غور و فکر کرنا شروع کیا ہے۔ گورنر کے صلاحکار نے بتایا ہے کہ ایک ایک کرکے سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 820745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش