1
0
Tuesday 8 Oct 2019 16:20

وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے حامی مدارس کی تفصیلات مانگ لیں

وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کے حامی مدارس کی تفصیلات مانگ لیں
اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف آزادی مارچ کے معاملہ پر حکومت نے بھی تیاریاں شروع کر دیں۔ وزارت داخلہ نے صوبوں سے مولانا فضل الرحمان کے حمایتی مدارس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینے والی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی لسٹیں بھی طلب کی ہیں۔ ان تنظیموں کے زیر انتظام چلنے والے مدارس، اساتذہ اور طلباء کے کوائف بھی مانگ لیے گئے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے ہوم ڈیپارٹمنٹس سے اہم معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وطن واپسی پر اہم اجلاس طلب کریں گے، جس میں آزادی مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا تاہم موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم اداروں سے مشاورت کیلئے وزیراعظم اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 820867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

نورسید
Pakistan
مولانا فضل الرحمن کا مارچ عرب بہار کی طرح کا سی آئی اے کا پلان ہوسکتا ہے۔ جس نے لیبیا، شام ، مصر، تیونس، سوڈان، یمن وغیرہ کو برباد کرکے رکھ دیا!
ہماری پیشکش