0
Wednesday 9 Oct 2019 17:05

کوئٹہ میں 14 لیبارٹریاں بغیر پیتھالوجسٹ کے چلائے جانیکا انکشاف

کوئٹہ میں 14 لیبارٹریاں بغیر پیتھالوجسٹ کے چلائے جانیکا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں 14 لیبارٹریاں بغیر پیتھالوجسٹ کے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، لیبارٹریوں میں موجود عملے میں کسی کے پاس بھی پیتھالوجی کی ڈگری موجود نہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر میں قائم 14لیبارٹریوں میں ٹیسٹ لینے کے لئے پیتھالوجسٹ موجود ہی نہیں ہیں ان لیبارٹریوں میں ناگی ہسپتال، عرفان لیبارٹری، عیسٰی لیبارٹری، ڈاکٹر جلال اچکزئی سینٹر لیبارٹری، ساحل لیبارٹری، الخیر ہسپتال لیبارٹری، سٹی لیبارٹری، ریحان ہسپتال لیبارٹری، بلوچستان فاؤنڈیشن لیبارٹری، مجید ایکسرے لیبارٹری، ڈاکٹرز لیبارٹری، ڈاکٹر شربت خان لیبارٹری، ساجد ہسپتال لیبارٹری، الاعظم لیبارٹری شامل ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لیبارٹریوں میں موجود افراد کے پاس پیتھالوجی کی ڈگری موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے بلکہ بہت سے ٹیسٹ کے تنائج بھی غیر مصدقہ طور پر جاری کئے جارہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 821068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش