0
Friday 11 Oct 2019 08:25

طیب اردوان پاکستان کے دورے پر 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے

طیب اردوان پاکستان کے دورے پر 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام ٹائمز۔ سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، اس دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرایع کے مطابق رجب طیب اردوان اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے، پاک ترک اسٹریٹیجک مذاکرات 23 اور 24 اکتوبر کو ہوں گے، 23 اکتوبر کو مذاکرات میں وزرائے خارجہ بھی نمایندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ جولائی میں وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کو پاک ترک اسٹریٹجک تعاون پر مبنی کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جو انھوں نے قبول کر لی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ ترک صدر کی آمد سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مزید پیش رفت ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ترک صدر نے افغان امن عمل کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر ان کی تعریف کی تھی اور ترکی کی جانب سے افغان امن عمل میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 821368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش