0
Saturday 12 Oct 2019 21:57

مفتی منیب الرحمٰن گروپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا

مفتی منیب الرحمٰن گروپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمٰن گروپ حیلے بہانے سے تنظیم المدارس کا الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ہم قبضہ گروپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ مفتی منیب الرحمن الیکشن میں واضع شکست کے خوف سے الیکشن ملتوی کروانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ تنظیم المدارس کی مرکزی شوری کا اجلاس 13 اکتوبر کو ہر صورت ہو گا۔ مدارس کی اکثریت پیر سید محفوظ مشہدی اور صاحبزادہ حسین رضا پینل کی حامی ہے اور مفتی منیب الرحمٰن گروپ کی شفاف الیکشن میں شکست نوشتہ دیوار ہے۔ تنظیم المدارس میں کسی کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، ہمارا موقف آئینی اور اصولی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 اکتوبر کو ہونیوالے تنظیم المدارس کے الیکشن میں شرکت کیلئے خیبرپختونخواہ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سے آنے والے مدارس ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تنظیم المدارس کے صدارتی امیدوار پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا کہ دس سالوں سے من مانی کرنے والا چار کا ٹولہ تنظیم المدارس میں پیدا ہونے والے انتشار کا ذمہ دار ہے۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ تنظیم المدارس کو آئین اور دستور کے مطابق چلایا جائے۔ مفتی منیب الرحمن اور ان کے ساتھی مرکزی شوری کا اجلاس منعقد کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔ نااہل قیادت کی وجہ سے تنظیم المدارس کی رجسٹریشن منسوخ ہو چکی ہے۔ تنظیم المدارس کے فنڈز کا حساب مانگنا ہمارا آئینی حق ہے۔

مرکزی ناظم اعلٰی کے امیدوار صاحبزادہ حسین رضا نے کہا ہے کہ کسی کو دھونس دھاندلی سے تنظیم المدارس کا الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔ ہمیں سیال شریف، گولڑہ شریف، تونسہ شریف، بارو شریف اور دوسرے تمام بڑے آستانوں اور اہل سنت کے سیاسی و مذہبی اکابرین کی تاہید و حمایت حاصل ہے۔ اجلاس سے مولانا وزیرالقادری، علامہ فیض بخش رضوی، مفتی گلزار حسین نعیمی، علامہ ڈاکٹر شمس الرحمن شمس، مفتی مشتاق احمد نوری، پیر سید واجد گیلانی، ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ راحت عطاری، صاحبزادہ ارشد نعیمی، پیر ضیاءالمصطفے حقانی، علامہ امین قادری اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 821571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش