0
Saturday 12 Oct 2019 12:35

مولانا فضل الرحمٰن کو کے پی سے نہیں گزرنے دونگا، وزیراعلٰی محمود خان

مولانا فضل الرحمٰن کو کے پی سے نہیں گزرنے دونگا، وزیراعلٰی محمود خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کو کے پی سے گزرنے نہیں دوں گا، اپنے بیان پر قائم رہوں گا، بی آر ٹی مبنصوبے میں غلطی ضرور ہے لیکن کرپشن نہیں ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹیوی چینل پر گفتگو کے دوران کیا۔ محمود خان نے آزادی مارچ کے حوالے سے کہا کہ فضل الرحمٰن اچانک آئے پہلے مذہبی نعرہ لگایا اور بعد میں کہا کہ آزادی مارچ کرنا چاہتا ہوں، ان کو صرف اقتدار میں رہنے کا شوق ہے، فضل الرحمٰن کو کے پی سے گزرنے نہیں دوں گا، اپنے بیان پر قائم ہوں، جب ملک میں ڈرون حملے اور دہشت گردی ہو رہی تھی تو اس وقت فضل الرحمٰن کہاں تھے؟ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے اس وقت بھی کھل کر ڈرون اور دہشت گردی پر بات کی تھی، آج مولانا فضل الرحمٰن کو کیا تکلیف ہوگئی۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح مولانا چندہ جمع کر رہے ہیں میں بھی انہیں روکوں گا، ہماری اپنی حکمت عملی ہے، قیام امن حکومت کی ذمہ داری ہے۔ محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو دھرنا دیا تھا جس سے متعلق واضح مؤقف تھا، جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس کیا بیانیہ ہے؟ پہلے مذہبی بیانیہ اپنایا اور اب آزادی مارچ کا نام دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 821606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش