0
Saturday 12 Oct 2019 13:50

کامیابی کیلئے امن ضروری لیکن کبھی فضل الرحمان تو کبھی کوئی اور مولوی آجاتا ہے، فواد چوہدری

کامیابی کیلئے امن ضروری لیکن کبھی فضل الرحمان تو کبھی کوئی اور مولوی آجاتا ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیابی کے لئے امن ضروری ہے لیکن کبھی مولانا فضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن خراب کرنے نکل آتے ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی کے لئے یہاں امن کا قیام ضروری ہے، ہمیں دس سے 15 سال کے لئے پر امن ملک چاہیئے، ہمیں ہر جمعے کو ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانا فضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن کو خراب کرنے نکل آتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکنالوجی پر کام نہیں کیا، ترقی یافتہ ممالک ٹیکنالوجی میں آگے گئے، گزشتہ غلطیوں کی وجہ سے ہم روایتی ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہے ہیں، آج بھی چاند دیکھنے کے لئے سمجھانے پر سر کھپانا پڑتا ہے، معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، نئے پاکستان کا مقصد ہی نئی ٹیکنالوجی اور جدت کو متعارف کرانا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوجوانوں کو مواقع دینے سے معیشت میں بہتری آئے گی، دنیا میں فوسل اکانومی بائیو اکانومی میں تبدیل ہو رہی ہے، ہم توانائی کو محفوظ کرنے کے لئے تجربات کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ احتساب پر نا تو ڈیل ہوگی اور نہ کوئی شہر بند ہوگا، مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ احتجاج سیاسی حق ہے، آئین اور سپریم کوٹ فیصلوں کے مطابق چلیں تو احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، حکومت مذاکرات کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 821645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش