0
Thursday 30 Jun 2011 23:56

پاکستانی مجاہدین ملا عمر کے احکامات کے پابند ہیں، القاعدہ پاکستان

پاکستانی مجاہدین ملا عمر کے احکامات کے پابند ہیں، القاعدہ پاکستان
دبئی:اسلام ٹائمز۔ القاعدہ پاکستان کے رہنما استاد احمد فاروق نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر تعزیتی آڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی مجاہدین ملا عمر کے احکامات کے پابند ہیں اور ان سے تعلق کو اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔ آڈیو پیغام میں احمد فاروق نے ایمن الظواہری، عطیتہ اللہ اور ابو یحییٰ اللبی کو مخاطب کرتے ہوئے القاعدہ قیادت سے وعدہ کیا کہ اسامہ بن لادن اور دیگر رہنماوں کے قتل کا بدلہ پاکستانی اداروں سے لیا جائے گا۔ مختصر آڈیو پیغام میں پاکستان میں کام کرنے والی تنظیموں سے مسلح جدوجہد کی اپیل کی گئی ہے۔ استاد احمد فاروق نے کہا کہ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں معصوم عوام کا قتل عام ہوا ہے۔ ان مسائل کا حل قیادت کی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 82185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش