0
Tuesday 15 Oct 2019 21:03

لوگ نوکریوں کیلیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چوہدری

لوگ نوکریوں کیلیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت 400 محکمے بند کر رہی ہے، لوگ نوکریوں کے لیے حکومت کی جانب نہ دیکھیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے، حکومت تو 400 محکمے ختم کر رہی ہے مگر لوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ 70 کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھا جائے، اب نجی شعبہ نوکریاں دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں لوگوں کو روزگار میسر ہوں۔ بعدازاں ٹویٹر پر اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’’کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، حکومت نے ماحول پیدا کرنا ہے، جہاں نوکریاں ہوں، یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 822243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش