0
Tuesday 15 Oct 2019 22:54

وزارت بین الصوابائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری و سابق سیکرٹری گلگت بلتستان عارف ابراہیم کرپشن کیس میں گرفتار

وزارت بین الصوابائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری و سابق سیکرٹری گلگت بلتستان عارف ابراہیم کرپشن کیس میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری اور گلگت بلتستان کے سابق سیکرٹری خزانہ عارف ابراہیم کو کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا۔ نیب نے عارف ابراہیم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، جنہیں نیب کورٹ میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ نیب سب آفس گلگت سے جاری اعلامیہ کے مطابق عارف ابراہیم محکمہ ایکسائز جی بی میں اسلحہ خریداری سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے، جن کیخلاف گزشتہ سال ریفرنس دائر ہوا تھا، ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عارف ابراہیم سمیت دیگر ملزمان نے زائد قیمت پر ناقص اسلحہ خریدا جس کیوجہ سے قومی خزانے کو پچاس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
خبر کا کوڈ : 822255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش