0
Wednesday 16 Oct 2019 18:00

کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی مرمت، نصف شہر میں 3 دن تک فراہمی آب بند

کراچی، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی مرمت، نصف شہر میں 3 دن تک فراہمی آب بند
اسلام ٹائمز۔ شہری آج سے 72 گھنٹے تک پانی احتیاط سے استعمال کریں، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام کی وجہ سے بدھ سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوجائے گی جب کہ 3 دن تک تمام سرکاری ہائیڈرنٹ بھی بند رہیں گے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کراچی کو فراہمی آب کی بہتری کیلئے واٹربورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کئے جانیوالے امور کی انجام دہی کے بدھ 16 اکتوبر کو 16 گھنٹے کیلئے کراچی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی جزوی بند رہے گی۔ واٹر بورڈ کراچی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ضروری امور انجام دے رہا ہے، اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بھی گرڈ اسٹیشن کے مرمتی کام سرانجام دیئے جائیں گے، اس سبب بدھ 16 اکتوبر کو صبح 11 بجے سے کراچی کو دھابیجی کے 13 پمپس سے پانی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ دیگر 8 پمپس معمول کے مطابق پانی فراہم کرتے رہیں گے۔
 
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق کام کے دوران کراچی کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی، واٹر بورڈ شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے پیش نظر وقت مقررہ سے قبل کام کی تکمیل کی کوشش کریگا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کیلئے پانی ذخیرہ کرلیں اور احتیاط سے استعمال کریں۔ واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے بعد جب دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کو کھولا جائیگا تو فراہمی آب کو معمول پر آنے میں بھی کافی وقت لگتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 822445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش