0
Thursday 17 Oct 2019 17:21

پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آگئی، ورلڈ اکنامک فورم

پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آگئی، ورلڈ اکنامک فورم
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں 15 درجے بہتری آئی۔ ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق عالمی مسابقت کے معاملے پر دنیا میں پاکستان کا درجہ 15 درجے بہتری کے بعد 52 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ عالمی مسابقتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان کا درجہ 67 تھا، گورننس کے معاملے پر پاکستان کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دنیا کا ساتواں مؤثر ریگولیٹر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار شروع کرنے میں پاکستان کی درجہ بندی میں 6 پوائنٹس کی بہتری ہوئی، گزشتہ برس رینکنگ میں پاکستان کا نمبر 96 تھا مگر اب بہتری کے بعد 90 ویں نمبر ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا شمار ان چندممالک میں ہوتا ہے جہاں ایک ہی دن میں کمپنی رجسٹرڈ ہوجاتی ہے، کاروباری لاگت سے متعلق پاکستان کی رینکنگ گزشتہ سال کی پوزیشن پر مستحکم رہی۔ مسابقتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس ای سی پی نے ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 822684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش