0
Thursday 24 Oct 2019 07:53

حکومت ایسے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جیسے بھارت سے کوئی لشکر آرہا ہو، عبدالغفور حیدری

حکومت ایسے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جیسے بھارت سے کوئی لشکر آرہا ہو، عبدالغفور حیدری
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی حکومت ایسے بوکھلاہٹ کا شکار ہے جیسے بھارت سے کوئی لشکر آرہا ہو۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ کارکنوں کی گھروں سے گرفتاریاں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء نے مزید کہا کہ کنٹینرز لگا کر اسلام آباد کی شاہراہوں کو بند کیا جارہا ہے، حکمرانوں نے سڑکیں بند کرکے ہمارا کام آسان کردیا، ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومت سے یہ بھی کہا کہ آپ ہمارے ڈنڈوں سے گھبرائیں نہیں، مداخلت نہ کی گئی تو آزادی مارچ پُرامن ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 823711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش