0
Friday 25 Oct 2019 22:41

سانحہ ساہیوال میں انصاف دلانے کیلئے محکمہ داخلہ متحرک ہوگیا

سانحہ ساہیوال میں انصاف دلانے کیلئے محکمہ داخلہ متحرک ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کیلئے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم عمران خان کیجانب سے سانحہ ساہیوال میں ملوث پولیس اہلکاروں کی بریت پر اظہار تشویش کرنے کے بعد وزرات داخلہ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ ملزم کیخلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، گواہوں میں سے کسی نے بھی واقعہ کی موجودگی کی شہادت نہیں دی۔

وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ گواہوں کے ذریعے مظلوموں کو انصاف دلائیں، استغاثہ کی خامیوں کی تحقیقات کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا تقرر بھی عمل میں لایا جائے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی کو خامیوں کی نشاندہی کرنیوالوں کی بھی شناخت کرنی چاہیے، متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کرنے کیلئے خصوصی تجاویز پیش کی جائیں، گواہوں میں سے کسی نے بھی واقعہ کی موجودگی کی شہادت نہیں دیں۔
خبر کا کوڈ : 823959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش