0
Sunday 27 Oct 2019 19:09

مارچ سے حکومت کو نا کوئی خوف ہے اور نا ڈر، اُمید ہے کسی کے املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، شاہ محمود قریشی

مارچ سے حکومت کو نا کوئی خوف ہے اور نا ڈر، اُمید ہے کسی کے املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آج ایک خاص دن ہے، پاکستان کے ہر شہر، ہر قصبہ اور بیرون ملک پوری دنیا کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کر رہی ہے، آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو موٹر وے کی مبارک باد دیتا ہوں۔ سڑکوں کے بعد اگلا کام روزگار کا ہے۔ آج جس مشکل سے بھارت دوچار ہے ستر کی دہائی میں پاکستان اس مشکل سے دوچار تھا، بھارت انٹرنیشنل تھنک ٹینک کو قائل نہیں کر پا رہا، پاکستان میں سیاسی پختگی کا آغاز ہو چکا ہے، جمہوری نظام کے علاوہ کوئی نظام پاکستان کو مضبوط نہیں کر سکتا، تمام پارٹیوں کا مسئلہ کشمیر پر مکمل اتحاد ہے، آج دنیا دیکھ رہی ہے بھارت کے بیانیہ میں تبدیلی آچکی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے بھارت نے دو ماہ سے اوپر سے کرفیو لگا رکھا ہے، آج سوال ابھر رہے ہیں، آج ہندوستان میں اگر کوئی جرات ہے تو بی جی پی کے علاوہ کسی بھی پارٹی کے رہنما کو میڈیا پر آکر بات کرنے کی اجازت دی جائے، ہمیں مراسلہ ملا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا چاہتا ہے مگر ہم نے صاف انکار کر دیا ہے، مجھے یقین ہے آئندہ بھی ایسا ہی فیصلہ برقرار رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ مارچ سے حکومت کو نا کوئی خوف ہے اور نا ڈر، مارچ والوں سے امید ہے کسی کے املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم پاکستان کرتارپور راہداری کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 824254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش