0
Wednesday 30 Oct 2019 16:21

رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کل جمعرات سے شروع ہو جائے گا

رائیونڈ، عالمی تبلیغی اجتماع کل جمعرات سے شروع ہو جائے گا
 اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل جمعرات کے روز بعد عصر شروع ہوگا۔ انتظامیہ نے اجتماع گاہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں ملکی و غیر ملکی مندوبین کیساتھ ساتھ علماء کرام بھی شریک ہوں گے۔ انڈیا سے آئے مہمان ممتاز عالم دین مولانا احمد لاٹ اور مولانا ابراہیم کا بھی خطاب ہو گا جبکہ مولانا طارق جمیل بھی غیر ملکی مندوبین سے خطاب کریں گے۔ اجتماع میں شرکت کیلئے آنے والوں کی راہ نمائی کیلئے ڈنڈا بردار رضاکاروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کیلئے کئی ایکڑز پر محیط پارکنگ سٹینڈ بھی بنا دیئے گئے ہیں۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو نماز فجر کے بعد دعا کیساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 824704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش