0
Wednesday 30 Oct 2019 18:57

اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے تو حکومت بھی پاسداری کریگی، وزیراعظم عمران خان

اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے تو حکومت بھی پاسداری کریگی، وزیراعظم عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن معاہدے پر قائم رہتی ہے تو حکومت بھی پاسداری کرےگی، احتجاج میں اسلام آباد کے رہائشیوں کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہونا چاہیے۔ اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر پر پارلیمانی سفارتکاری سے آگاہ کیا اور پارلیمنٹ میں قانون سازی اور ایوان کے موثر کردار پر بھی بات چیت کی۔ اسپیکر نے سیاسی صورتحال اور حزب اختلاف سے رابطوں پر وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو پیغام دیا ہے امن و امان کی صورت حال پر سمجھوتا نہیں ہوگا، کسی بھی قسم کا سیاسی انتشار نہیں پھیلنا چاہیے، اپوزیشن ارکان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علاوہ ازیں حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے موجودہ میڈیا حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ذاتی ایجنڈے کے بجائے حکومتی پالیسی کا دفاع کیا جائے، حکومتی اقدامات اور پالیسی کو موثر انداز میں اجاگر کیا جائے جبکہ ذاتی ایجنڈے سے حکومت کا غلط تاثر جاتا ہے لہذا نواز شریف کی بیماری کو موضوع نہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 824738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش