0
Thursday 31 Oct 2019 13:31

لاہور ہائیکورٹ میں سیرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد

لاہور ہائیکورٹ میں سیرت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ جاوید اقبال آڈیٹوریم لاہور ہائی کورٹ میں "سیرت امام حسین علیہ السلام" کے موضوع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی جو کہ وحدت مسلمین کا مظہر تھی۔ اس کانفرنس کا اہتمام المصطفٰی لائرز فورم نے کیا۔ تقریب سے المصطفٰی لائرز فورم کے صدر فیاض حسین گوندل، سرپرست اعلٰی لیاقت شمسی، پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب کے صدر سید یاور عباس بخاری، پیرا کے صدر شبیر احمد شگری، تحریک وحدت اسلامی کے چئیرمین پرویز اکبر ساقی، تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، آئی او پاکستان کے سابق چیئرمین لعل مہدی خان، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نوبہار شاہ، پیر شفاعت رسول اور ظفر حسین بھٹی نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت کے مختف پہلووں کا تذکرہ کرتے ہوئے موجودہ حالات میں باہمی وحدت کے فروغ پر زور دیا۔ شعرائے کرام نے محمد و آل محمد کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
خبر کا کوڈ : 824874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش