0
Friday 1 Nov 2019 12:04

بیجنگ حکومت عالمی سطح پر ایک قائدانہ کردار کے حصول کیلئے سرگرم ہے، مائیک پومپیو

بیجنگ حکومت عالمی سطح پر ایک قائدانہ کردار کے حصول کیلئے سرگرم ہے، مائیک پومپیو
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کی کمیونسٹ پارٹی پر تنقید کی ہے۔ نیو یارک میں ہڈسن انسٹیٹیوٹ نامی تھنک ٹینک کے ایک عشائیے میں پومپیو نے کمیونسٹ پارٹی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ پارٹی ایسے طریقہ ہائے کار استعمال کر رہی ہے، جو امریکا کیلئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بیجنگ حکومت عالمی سطح پر ایک قائدانہ کردار کے حصول کیلئے سرگرم ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کے بقول چین کا اس معاملے پر کبھی نہ کبھی سامنا کرنا پڑے گا۔ پومپیو نے واضح کیا کہ امریکا کے چینی عوام کیساتھ تاریخی روابط ہیں اور وہ اس دوستی کی قدر کرتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ کمیونسٹ پارٹی اور چینی عوام کو یکساں طور پر نہیں لیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 825008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش