0
Monday 4 Nov 2019 10:32

چند دنوں سے اسلام آباد میں تھیٹر لگا کر مولانا فضل الرحمان اداکاری کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

چند دنوں سے اسلام آباد میں تھیٹر لگا کر مولانا فضل الرحمان اداکاری کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد میں تھیٹر چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے بہترین اداکاری کی، کچھ لوگ مذہب کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد آئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جمہوری روایات کے مطابق مارچ کی اجازت دی، جو حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے آ رہا تھا ہم نے اسے آئین کے مطابق اسلام آباد آنے دیا لیکن خود کو عالم دین کہنے والا الزام تراشی اور بہتان لگا رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مارچ کے شرکاء کا کوئی خاص ایجنڈا نہیں ہے، مارچ کے شرکاء سے تو بچوں کے جھولے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے اصولوں کو پڑھا ہے، لیکن مولانا فضل الرحمان نے مذہب کا کارڈ استعمال کیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے بہتان لگانے والے کے ساتھ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی، اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ کسی پر الزام تراشی کی جائے، مذہب کے تقدس کو سیاست میں نہ لایا جائے تو اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کھلونا نہ بننے کا درست فیصلہ کیا، سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوتے اور اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ہمارے اقلیت اکثریت کی آواز ڈنڈے کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش بند کر دیں اور ہماری مذاکرات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 825498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش