0
Tuesday 5 Nov 2019 16:19

امریکہ کو لاہور میں قونصلیٹ کیلئے جگہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا

امریکہ کو لاہور میں قونصلیٹ کیلئے جگہ کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اسلام ٹائمز۔ امریکی قونصل خانے کو لاہور میں دفتر کیلئے اراضی کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی ہدایت پر کمشنر لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا۔ ڈی سی لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نشاندہی کی جانیوالی تین جگہوں کے معاملات جلد حل کروائیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کو لاہور میں قونصلیٹ جنرل کے دفتر کے قیام کیلئے اراضی کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے اراضی کی فراہمی کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ لکھا گیا جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر کمشنر لاہور کی جانب سے اراضی کی نشاندہی، فراہمی اور لین دین کے معاملات کے حل کرکے رپورٹ کی تیاری کیلئے ڈی سی لاہور کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے قونصلیٹ کے قیام کے لئے لاہور میں تین جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جس میں جوہر ٹاون ایکسپو سینٹر کے عقب میں 75 کنال اراضی، میٹرو بس ڈپو گجومتہ میں 216 کنال اراضی اور ڈی ایچ اے فیز 8 رنگ روڈ کیساتھ 200 کنال اراضی شامل ہے۔ امریکہ کی جانب سے گزشتہ دس سال سے مناسب جگہ کی تلاش جاری ہے تاکہ نئی ڈپلومیٹک سہولیات کی فراہمی کی جا سکے۔ اراضی کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنانے اور معاملہ حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 825728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش