0
Friday 8 Nov 2019 18:14

لاہور، محکمہ اوقاف کے زیراہتمام سیرت کانفرنس، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

لاہور، محکمہ اوقاف کے زیراہتمام سیرت کانفرنس، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ محکمہ اوقاف پنجاب کے زیراہتمام الحمرا ہال لاہور میں سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام سے دوری اختیار کرنے کے باعث آج دنیا میں مسلمان مظلوم ہیں، اگر ہم اپنا قبلہ درست کر لیں تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دین اسلام روادری اور امن کا مذہب ہے، اسلام انتہا پسندی کے خلاف ہے، معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کےلیے علماء کرام اپنا بنیادی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کا کہنا تھا کہ اسلامی فلاحی ریاست کا مقصد اسلام کے بنیادی مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے، حکومت کا ریاست مدینہ کا تصور اسی سلسلے کی ہی کڑی ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺ کی سیرت سب کیلئے نمونہ ہے، جس پر چل کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کتابیں لکھنے والوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر راغب نعیمی، علامہ حسین اکبر، داتا دربار کے ایڈمنسٹریٹر بابر گوندل، علامہ حافظ سید کاظم رضا نقوی، علامہ زبیر احمد ظہیر، مولانا عبدالخبیر آزاد اور طاہر رضا بخاری نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 826275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش