0
Wednesday 13 Nov 2019 15:43

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکا، 3 فوجی جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکا، 3 فوجی جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا جس میں ایک جوان زخمی بھی ہوا۔ دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں میں سپاہی ساجد، سپاہی ریاست اور سپاہی بابر شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک فوج جہاں بیرونی دشمنوں سے ملک کو بچانے کیلئے سرحدوں پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے تو وہیں اس کے سیکڑوں جوان ملک کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردی کا شکار ہو کر شہید ہوچکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز پاکستان کی شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جس میں دو روز قبل بھی پاک فوج کا جوان شہید ہوا تھا۔ 25 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں شرپسندوں کی جانب سے گاڑی پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی کے 4 ملازمین جاں بحق، جبکہ پیراملٹری فورس کے 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 827154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش