0
Wednesday 13 Nov 2019 15:55

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد وزیر بلدیات شاہرام ترکئی نے کرپٹ افسران کی جبری ریٹائرمنٹ اور معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے پانچ کرپٹ افسران جبری ریٹائر اور معطل کر دیئے گئے، جبکہ پراپرٹی ٹیکس میں خُرد بُرد کرنے پر ٹی ایم اے کاٹلنگ کے دو ٹیکس ریکوری کلرک نوکری سے برخاست کئے گئے ہیں۔ دونوں ملازمین سے لوٹی گئی 30 لاکھ کی رقم ریکور کرلی گئی۔ محکمہ بلدیات کے مطابق کرپشن ثابت ہونے پر ٹی ایم اے مردان کا اکاؤنٹ افسر، اسسٹنٹ اکاؤنٹ افسر اور اکاؤنٹنٹ کو معطل کردیا گیا۔ لوکل کونسل بورڈ نے معطل افسران سے 80 لاکھ روپے کی رقم ریکور کرلی، شبقدر ٹی ایم اے میں سلائی مشینوں کی خریداری میں خرد برد پر ٹی ایم او اور انجینئر کے خلاف انٹی کرپشن کے تعاون سے انکوائری شروع کردی گئی۔ محکمہ بلدیات نے سلائی مشینوں کی خریداری کیلئے جاری ٹینڈر منسوخ کردیا ہے۔ دیر واڑی میں کرپشن کیلئے ساز باز کرنے والے 32 ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرکے ان کے ٹینڈرز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 827158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش