0
Wednesday 13 Nov 2019 23:46

انجمن آٹا چکی ایسوسی ایشن نے چار روز کیلئے محکمہ فوڈ کے دفاتر کا گھیراو موخر کردیا 

انجمن آٹا چکی ایسوسی ایشن نے چار روز کیلئے محکمہ فوڈ کے دفاتر کا گھیراو موخر کردیا 
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی یقین دہانی پر انجمن آٹا چکی ایسوسی ایشن اور آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر وجنوبی پنجاب نے محکمہ فوڈ کے دفاتر کا گھیرائو چار روز کے لئے موخر کر دیا، اس بات کا اعلان آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ اور صدر انجمن آٹا چکی ایسوسی ایشن طیب خان نے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری اور پارلیمانی سیکرٹری پنجاب محمد ندیم قریشی نے خصوصی شرکت کی اور آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مسائل سنے، مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے عارف فصیح اللہ اور طیب خان نے بتایا کہ آٹا چکیوں کو گندم کا کوٹہ نہیں مل رہا جس کی وجہ سے آٹا چکی مالکان معاشی مسائل سے دو چار ہیں، مسلسل محکمہ فوڈ کو آگاہی کے باوجود ہماری سنی نہیں گئی جس پر احتجاج کیا اور بالآخر مجبور ہو کر محکمہ فوڈ کے گھیرائو کا فیصلہ کیا۔ حاجی جاوید اختر انصاری اور محمدندیم قریشی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ترجیحات پر جلد حل کا کہا جس پر آٹا چکی ایسوسی ایشن اور آل پاکستان انجمن تاجران نے محکمہ فوڈ کے دفاتر کا گھیرائو کا فیصلہ موخر کر دیا، جو کہ آج کیا جانا تھا تاہم انہوں نے مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج اور دفاتر کے گھیرائو کی دھمکی بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 827247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش