0
Monday 4 Jul 2011 00:26

کراچی میں لوگ تاحال خوف کا شکار ہیں، سندھ میں مجسٹریٹی نظام بحال کیا جائے، حاجی عدیل

کراچی میں لوگ تاحال خوف کا شکار ہیں، سندھ میں مجسٹریٹی نظام بحال کیا جائے، حاجی عدیل
پشاور: اے این پی کے قائم مقام صدر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ سوات میں مثالی امن قائم ہو چکا ہے، لیکن کراچی میں لوگ خوف کا شکار ہیں۔ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں حاجی عدیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کسی حد تک امن قائم ہو چکا ہے۔ سوات میں مثالی امن ہے اور لوگ بلاخوف اور خطر سوات آ رہے ہیں۔ حاجی عدیل نے کہا کہ واپڈا کے ذمے خیبرپختونخوا کے دو سو پچیس ارب روپے کی ادائیگی جلد شروع کی جائے۔ اس رقم کی ادائیگی کے حوالے سے مرکزی حکومت سے بھی بات کی جائے گی۔ اے این پی نے عوام سے کیے وعدے پورے کردیئے۔ حاجی عدیل نے کہا کہ صوبائی خود مختاری سے قبل صوبے بجلی پیدا کرنے کے مجاز نہیں تھے اب صوبوں کو اختیار مل گیا، جتنی مرضی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ سوات میں کراچی سے زیادہ امن ہے، سندھ میں مجسٹریٹی نظام بحال کیا جائے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ کراچی میں زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرائے جائیں۔ شہر قائد میں اےاین پی کے سینکڑوں کارکن ہلاک کئے گئے۔ سندھ کی تین جماعتوں نے جھنڈے اتارنے اور سرکاری عمارتوں سے سیاسی رہنماؤں کی تصویریں اتارنے کا معاہدہ کیا۔ جس پر اے این پی عمل پیرا ہے،تاہم حکومت سے علیحدہ ہونے والی جماعت بھی معاہدے پر عمل کرے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دوبارہ حلقہ بندیاں کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 82739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش