0
Thursday 16 Jul 2009 14:35

افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان سے تعاون ضروری ہے،ہلیری کلنٹن

افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان سے تعاون ضروری ہے،ہلیری کلنٹن
واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔ واشنگٹن میں کونسل آن فارن ریلشنز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا میں لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ جب القاعدہ کی قیادت پاکستان میں چھپی ہوئی ہے تو ہم اپنے فوجیوں کو افغانستان میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے لیے کیوں کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کامیابی کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون بہت ضروری ہے۔ ہلیری کلنٹن نے کہا کہ وہ موسم خزاں میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا، پاکستان اور افغانستان میں القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرکے القاعدہ کو ہمیشہ کے لیے شکست دینا چاہتا ہے، تاکہ وہ پھر کبھی کسی ملک کے اقتدار پر قبضہ نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور اس جیسی دوسری طاقتوں کو جلد یہ بات سمجھ آ جائے گی کہ مزاحمت نے ان کے بچوں کے لیے ایسا مستقبل نہیں دیا جس کی ان کو خواہش تھی۔امریکی وزیر خارجہ جمعہ کے روز بھارت کے دورے پر روانہ ہونے والی ہیں جہاں وہ بھارتی رہنماؤں سے خطے اور عالمی سطح پر بھارت کے کردار کے بارے میں بات چیت کریں گی۔

خبر کا کوڈ : 8279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش