0
Monday 4 Jul 2011 14:42

رمضان سے ایک ماہ پہلے ہی مہنگائی کا طوفان، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

رمضان سے ایک ماہ پہلے ہی مہنگائی کا طوفان، روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور میں بھی اشیائے صرف کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پشاور میں گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور ایک ہفتے میں ان اشیاء کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
جن اجناس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ان میں چاول، چینی، آٹا، چائے، مصالحہ جات، سبزیاں اور پھل شامل ہیں۔ یوں چینی کی فی کلوگرام قیمت 65 روپے سے بڑھا کر اب 72 روپے کر دی گئی ہے۔ دالوں میں 15 سے 20 روپے، چاول کی قیمت میں 15 روپے، چائے کی قیمت میں پچاس روپے فی کلو جبکہ آٹے کی 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ پھلوں میں سیب اور کیلے اور بعض سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کیا گیا ہے۔ رمضان سے ایک ماہ پہلے مہنگائی کا یہ حال ہے، نہ جانے رمضان میں بیچارے روزہ داروں کا کیا حال ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 82828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش