0
Thursday 21 Nov 2019 17:00

کراچی، جامعہ اردو کے طلباء وفد کی فردوس شمیم نقوی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

کراچی، جامعہ اردو کے طلباء وفد کی فردوس شمیم نقوی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی جامعہ اردو میں قاٸمقام شیخ الجامعہ کی تعیناتی میں تاخیر اور سینیٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے فوری حل کیلٸے طلباء رہنماؤں کے وفد نے ڈاکٹر الیاس خاکی کی قیادت میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فردوس شمیم نقوی سے ملاقات کی ور جامعہ میں پیدا ہونے والے انتظامی بحران سے اگاہ کیا۔ ملاقات میں فردوس شمیم نقوی نے وفد کو مسئلہ کے حل کا یقین دلایا اور اس اہم مسلے کے فوری حل کیلٸے جامعہ اردو کے چانسلر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تک طلباء کی آواز کو پہنچانے کا وعدہ کیا۔ قائد حزب اختلاف نے وفاقی وزیر تعلیم کو فون کرکے طلباء کی جانب سے پیش کی گئیں آراء و مساٸل سے آگاہ بھی کیا، جس پر وفاقی وزیر تعلیم نے مسئلہ کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراوٸی۔
خبر کا کوڈ : 828312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش