0
Saturday 23 Nov 2019 10:15

وادی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں تو انٹرنیٹ پر پابندی عائد کیوں ہے، کانگریس

وادی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں تو انٹرنیٹ پر پابندی عائد کیوں ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں اب بھی حالات پوری طرح سے معمول پر نہیں آئے ہیں اور اس سلسلے میں بھارتی حکومت کی جانب سے جو کہا جارہا ہے وہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ کانگریس ترجمان کے مطابق اگر حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں تو سیاسی لیڈروں کی رہائی کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ خدمات کو کیوں بحال نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا ملک میں کئی برس قبل نافذ کی گئی ایمرجنسی کو تاریخ کا سیاہ باب کہہ رہی ہے، تاہم کشمیر میں بی جے پی نے ایمرجنسی جیسی صورتحال پیدا کی ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق کانگریس کے ریاستی ترجمان روندر شرما نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی میں کشمیر کی صورتحال بہتر ہے تو سیاسی لیڈر شپ کو نظرانداز کیوں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں اس وقت سیاسی سرگرمیاں پوری طرح ٹھپ ہیں جبکہ قدآور لیڈروں کو گھروں میں نظربند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کشمیر کے متعلق جو بھی کہہ رہی ہے وہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں گذشتہ تین ماہ سے اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ سہولیات مسلسل بند ہے جس کی وجہ سے طالبعلموں کے ساتھ ساتھ تمام افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو حکومت کو انٹرنیٹ پر سے پابندی ہٹانی چاہیئے۔
 
خبر کا کوڈ : 828552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش