0
Saturday 23 Nov 2019 15:13

کراچی، والد نے بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد خودکشی کرلی

کراچی، والد نے بیٹی کو قتل اور بیوی بیٹے پر تشدد کے بعد خودکشی کرلی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے شادمان ٹاؤن میں کے ڈی اے فلیٹس سے دو افراد کی لاشیں اور 2 افراد زخمی حالت میں ملے۔ ہلاک افراد میں 8 سالہ زینب اور اس کا 40 سالہ والد کاشف شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں کاشف کی 35 سالہ بیوی صوفیہ اور 10 سالہ بیٹا آیان شامل ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کاشف نے کسی بھاری چیز سے بیوی اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زخمی کیا اور پھر عمارت کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی، چاروں زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج کاشف اور اس کی بیٹی زینب جاں بحق ہوگئی، جبکہ بیوی اور بیٹے کی حالت نازک ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے، وجوہات جاننے کیلئے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 828591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش