0
Sunday 24 Nov 2019 10:42

فی الحال نوکریاں نہیں دے سکتے، 2020ء تک گردشی قرضہ صفر کردیں گے، حفیط شیخ

فی الحال نوکریاں نہیں دے سکتے، 2020ء تک گردشی قرضہ صفر کردیں گے، حفیط شیخ
اسلام ٹائمز۔ مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مذاکرات میں معیشت کو دستاویزی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا، قومی شناختی کارڈ ڈاکومینٹیشن کا حصہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ ہمیں ٹیکس کی شرح کو بڑھانا ہے، ہمیں بزنس کمیونٹی اور عام لوگوں کو یہ بات سمجھانی ہے، حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ سرکاری اداروں میں تمام لوگوں کو نوکریاں دے سکے تاہم ملک میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے حکومت کو فیصلے کرنے ہونگے، اس سلسلے میں سستے گھروں کیلیے تیس ارب روپے کا پیکج دیا ہے۔
 
مشیر خزانہ نے کہا کہ ہم دیگر جگہوں سے کٹ لگا کر یہ پیسے نکالیں گے، ہماری کوشش ہے کہ کسی چیز کی قیمت نہ بڑھے، پچھلے چار مہینے سے تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں۔ پچھلی حکومتوں کے اچھے پروگرامز کو دوگنا کیا کوئی بھی حکومت سب کچھ برا نہیں کرتی۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ورثے میں ملا۔ چونکہ اب ہم نے درآمدات کو کافی کم کر لیا ہے اب ہماری بنیادی کوشش برآمدات بڑھانے کی طرف ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت آئی تو گردشی قرضے میں ماہانہ اضافہ 38 ارب روپے کا ہو رہا تھا، اب یہ ماہانہ بارہ ارب روپے ہے، کوشش ہے کہ دسمبر 2020 سے پہلے اسے صفر کیا جائے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بجلی کے بلوں میں کم سے کم اضافہ ہو۔ ریفنڈ کو جان بوجھ کر روکنا ہماری پالیسی نہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسی کو آپ اس طرح سے پیش کر سکتے ہیں کہ کوئی بھی قانون توڑے تو چاہتے ہیںکہ اس پر کارروائی ہو۔
خبر کا کوڈ : 828725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش