0
Sunday 24 Nov 2019 21:45

ناروے کے سفیر کو فوری پاکستان بدر کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن

ناروے کے سفیر کو فوری پاکستان بدر کیا جائے، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف الیاس عمر کے جرات مندانہ اقدام نے پوری امت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، ناروے کے سفیر کو فوری طور پر ملک سے نکالا جائے، توہین قرآن کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور اس حوالے سے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناروے میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف کراچی کراچی میں قائدآباد ڈی سی آفس کے سامنے مرکزی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر قرآن مجید کی بے حرمتی میں ملوث شخص کے خلاف کلمات درج تھے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اسلام پر مختلف انداز سے یلغار کی جا رہی ہے، مسلمانوں کے دل سے اسلام کی محبت نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، مسلمان عمل میں کمزور ہو سکتا ہے لیکن کسی ایک مسلمان کو بھی نبی کریمؐ اور قرآن کی بے حرمتی اور شان میں گستاخی برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسوں کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج کفار اس قدر بے باک ہوگئے ہیں کہ وہ اب سرعام قرآن مجید کی بے حرمتی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاموشی اختیار کرکے اسلام سے غداری کر رہے ہیں، لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ ہمارے دلوں سے قرآن مجید کی محبت نکالی نہیں جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 828821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش