0
Wednesday 27 Nov 2019 23:26

آزادی مارچ کے پیچھے مقصد جیل والوں کو واپس لانا اور کشمیر ایشو کو پیچھے دھکیلنا تھا، شوکت یوسفزئی

آزادی مارچ کے پیچھے مقصد جیل والوں کو واپس لانا اور کشمیر ایشو کو پیچھے دھکیلنا تھا، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے پیچھے مولانا فضل الرحمٰن کے دو مقاصد تھے، ایک جیل والوں کو باہر لائیں اور کشمیر معاملے کو پیچھے دکھیلنا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا کا پلان بی ناکام ہوا، پھر پلان سی دیا، اگر مولانا فضل الرحمٰن کا پلان اے کامیاب تھا تو پھر پلان بی کی طرف کیوں گئے؟ اپوزیشن پاکستان کو انتشار کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ سینیٹ کی خالی سیٹ پر جاری انتخاب کے متعلق انکا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی پوری طرح متحد ہیں، پچھلی بار ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کا انجام کیا ہوا۔؟ وہ آج سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن ووٹ نہیں بیچے گا اور اگر کسی پر الزام ثابت ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے والے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ذات کیلئے کہا تھا، مارکیٹ میں ٹماٹروں کی قلت کے سبب قیمت بڑھی تھی تاہم اب ایران کے ٹماٹر پہنچ گئے ہیں، شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی وکلاء مشاورت کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 829398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش