0
Monday 4 Jul 2011 22:51

شہباز شریف کی لندن میں فاروق ستار سے سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی لندن میں فاروق ستار سے سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام پر تبادلہ خیال
لندن:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔آل پارٹیز پارلیمانی گروپ نے ہاؤس آف کامن میں پاکستان سے آئے ہوئے سینیٹرز اور پنجاب حکومت کے وفد کو ظہرانہ دیا۔ ظہرانے میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینیئر فاروق ستار اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف بھی شریک تھے، جہاں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کر کے ایک دوسرے کے ساتھ کچھ دیر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے قیام پر بھی مختصر تبادلہ خیال ہوا، اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے لیے غوث علی شاہ ایک دو روز میں لندن پہنچ کر کردار ادا کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور متحدہ قومی مومنٹ کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کی لندن میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کی ملاقات بر طانوی پارلیمنٹ میں ہوئی اور دونوں نے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ ملاقات دولت مشترکہ کے مندوبین کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات کے موقع پر دیگر راہنماؤں میں رضا ربانی، افراسیاب خٹک رانا ثناء اور خرم دستگیر شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 82949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش