0
Sunday 1 Dec 2019 19:25
قومی زبان اردو میں یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جائے، عرفان یوسف

تعلیم کے فروغ کیلئے ایس ایم ایس کی جدوجہد قابل تقلید ہے، خرم نواز گنڈاپور

طلبہ حقوق کے نام پر آئین پاکستان کیساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیں گے، طلبہ رہنما
تعلیم کے فروغ کیلئے ایس ایم ایس کی جدوجہد قابل تقلید ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ قومی طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کامیاب قومی طلباء کنونشن کے انعقاد پر ایم ایس ایم کی پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے کنونشن سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم ایس ایم طلباء کے حقوق کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے ایس ایم ایس کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے اپنے خطاب میں کہا کہ نظریہ پاکستان کی مخالف قوتیں طلبا حقوق کی آڑ میں قومی اداروں کیخلاف زہر اگل رہی ہیں، ملکی ادارے ایسے بیرونی ایجنڈا رکھنے والوں کو کھل کھیلنے کی اجازت کیوں دے رہے ہیں،؟ پاکستان کا مقدر مصطفوی انقلاب ہے، ایم ایس ایم کے طلباء نظریاتی شرپسندوں کے راستے کی دیوار ہیں۔ انہوں نے قومی زبان اردو میں یکساں نظام تعلیم نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ قومی طلبا کنونشن میں ایک نظام ایک نصاب، انقلاب انقلاب کے فلک شگاف کے نعرے لگتے رہے۔

ایم ایس ایم سندھ کے صدر علی قریشی نے سندھی زبان میں خطاب کیا اور زور دیا کہ اس نظام میں نوجوان کا استحصال ہو رہا ہے، نظام نہ بدلہ تو کچھ نہیں بدلے گا۔ صدر ایم ایس ایم آزاد کشمیر میر احسن میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو گی تو مسلہ کشمیر حل ہوگا۔ انہوں نے قومی طلبا کنونشن میں اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے زنجیر بنانے اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ صدر ایم ایس ایم جنوبی پنجاب عمران یوسف نے سرائیکی زبان میں خطاب کیا اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ویژن کے مطابق پڑھا لکھا پاکستان کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب انصر محمود، احسان سنبل، اخلاق حسین، رانا تجمل، سردار محمد اویس اور محب مجیب نے بھی خطاب کیا۔ مرکزی قائدین، خرم نواز گنڈا پور، رفیق نجم، رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد،فرح ناز، علامہ امداداللہ قادری، میر آصف اکبر، سردار منصور احمد خان، اشتیاق چودھری، لطیف مدنی، ایم ایچ شاہین، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام ودیگر شریک تھے۔

ایم ایس ایم کے طلباء کنونشن میں ایم ایس ایم کے سابق صدور اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کامیاب کنونشن پر مرکزی صدر عرفان یوسف اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری سوشل میڈیا فراز ہاشمی نے سوشل میڈیا کیمپ اور الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور ایکٹیوسٹ کو خوش آمدید کہا۔ صدر سنٹرل پنجاب محمد فرحان عزیز نے خطاب اور محمد بلال نے قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ترانہ پیش کیا اور بے پناہ داد حاصل کی۔ ایم ایس ایم طالبات کی صدر اقراء یوسف جامی نے کہا کہ تعلیمی انقلاب کیلئے طالبات اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ برسر پیکار ہیں۔ سابق سٹوڈنٹ لیڈر ملک باسط نے کہا کہ صرف ایم ایس ایم کے طلباء ظالم نظام کیخلاف برسر پیکار اور قربانیوں میں پیش پیش ہیں۔ خیبرپختونخوا کے طلبا نے طاہر راشا کے فلک شگاف نعرے لگائے، کنونشن کے اختتام پر ایم ایس ایم کے ہزاروں طلبہ نے قذافی سٹیڈیم سے لبرٹی چوک تک ریلی نکالی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم طلبہ حقوق کے نام پر کسی کو نظریہ پاکستان کے ساتھ نظریاتی دہشتگردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو بیرونی ایجنڈے کے تحت قومی اداروں کی تضحیک کی اجازت دیں گے اور نہ ہی نصاب تعلیم کیساتھ کھلواڑ کرنے دیں گے۔ پاکستان کی ترقی اسلام اور نظریہ پاکستان کے احیاء میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 830138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش