0
Monday 2 Dec 2019 15:03

اپاچی ہیلی کاپٹر کے بعد یمن نے جارح سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ بھی مار گرایا۔

اپاچی ہیلی کاپٹر کے بعد یمن نے جارح سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ بھی مار گرایا۔
اسلام ٹائمز۔ یمنی دفاعی میزائل سسٹم نے شمالی صوبے حجہ میں جارح سعودی عرب کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب کا یہ چینی ساختہ ڈرون طیارہ یمن کے شمالی صوبے حجہ کے شہر حیران کی فضائی حدود میں جاسوسی میں مشغول تھا۔ 

یمنی فوج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے جارح سعودی عرب کا ایک چینی ساختہ Wing Loong جاسوس طیارہ مار گرایا ہے جو یمنی صوبے حجہ کے شہر حیران کی فضائی حدود میں جاسوسی کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جارح سعودی عرب کے اس جاسوس طیارے کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے یمنی میزائل سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جو تاحال نمائش میں نہیں رکھا گیا جبکہ عنقریب ہی اس دفاعی سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا تاہم سعودی جاسوس طیارے کو نشانہ بنانے کی تمامتر کارروائی بھی جلد ہی منتشر کر دی جائے گی۔

یمنی فوج کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی دشمن کیلئے آسان نہیں رہی اور اسے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے سے پہلے کئی مرتبہ سوچنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے جمعے کے روز زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اسی یمنی دفاعی سسٹم کے ذریعے عسیر کی فضائی حدود میں جارح ملک سعودی عرب کا ایک اپاچی ہیلی کاپٹر بھی مار گرایا گیا تھا جس میں موجود دو سعودی پائلٹ جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 830321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش