0
Friday 17 Jul 2009 11:28

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بم دھماکے،9 افراد ہلاک،42 زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں بم دھماکے،9 افراد ہلاک،42 زخمی
جکارتا:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں دو فائیو اسٹار ہوٹلوں اور ایک سڑک پرکار بم دھماکوں کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 42افراد زخمی ہو گئے ۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے دو ہوٹلوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے ۔ پہلا دھماکہ کارلٹن ہوٹل میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ میریٹ میں ہوا۔پولیس کے مطابق شمالی جکارتا میں بھی سڑک پر کار بم دھماکا ہوا ہے۔ انڈونیشین ٹی وی کے مطابق اس دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوئے، ٹی وی رپورٹس میں پولیس نے دھماکوں میں غیر ملکیوں سمیت 9افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ جبکہ 42افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں غیر ملکی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے کارلٹن ہوٹل کے شیشے ٹوٹ گئے اور عمارت کے نچلے حصے کو نقصان پہنچا ۔ پولیس نے دونوں ہوٹلوں کے اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ 

خبر کا کوڈ : 8304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش