0
Tuesday 3 Dec 2019 22:26

الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہونا چاہیے، شوکت یوسفزئی

الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہونا چاہیے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ نہ کیا جائے۔ پشاور میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار اور غیر سیاسی ہونا چاہیے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام اثاثوں کے کاغذات جمع کرائے ہیں، احتساب سب کا ہونا چاہیے صرف پی ٹی آئی کو ٹارگٹ نہ کیا جائے جب کہ نیب مولانا فضل الرحمان کا بھی احتساب کرے کہ سیاست میں انہوں نے کیا کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی کی حکومت میں ٹھیکے بکتے تھے تاہم میرے اثاثے سارے صاف اور ڈاکومنٹڈ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی شفاف اور بڑا منصوبہ ہے، جس کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے، بی آر ٹی کا سول ورک مکمل ہے تاہم آئی ٹی ایس پر کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 830604
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش