0
Wednesday 4 Dec 2019 22:26

قومی مقاصد کی تکمیل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، عارف علوی

قومی مقاصد کی تکمیل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے نشانہ بازوں کی شاندار مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشانہ بازی سپاہیوں کی بنیادی مہارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مقاصد کی تکمیل شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے جہلم میں 39ویں میگا شوٹنگ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب کیا۔ مقابلوں میں تینوں مسلح افواج اور دیگر اداروں کے کل 953 نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نشانہ بازی کے مقابلوں میں مختلف جنگی کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسروں و جوانوں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت جب جہلم کے قریب واقع فائرنگ رینج کے دورے پر پہنچے تو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور کے سپاہی محمد ندیم نے ماسٹر آف آرمز ٹرافی حاصل کی، جب کہ لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) ادریس رشید نے پریزیڈنٹ کپ ٹرافی حاصل کی۔ پاک بحریہ نے پرائم منسٹر اسکیل ایٹ آرمز کے مقابلے جیتے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی نشانہ بازی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
 
خبر کا کوڈ : 830811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش