0
Thursday 5 Dec 2019 11:33

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیئے

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے تین نام تجویز کر دیئے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب، فضل عباس اور عارف خان کے نام ارسال کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکرٹری ہیں اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان بھی 26 جنوری کو ریٹائر ہوگئے تھے اور تاحال حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کے ناموں پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی ریٹائرمنٹ کے نتیجے میں الیکشن کمیشن غیرفعال ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 830889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش