0
Thursday 5 Dec 2019 22:34

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے سید جعفر شاہ کی ملاقات

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے سید جعفر شاہ کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے پی ٹی آئی جی بی کے صدر سید جعفر شاہ نے ملاقات کی، مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تقی اخونزادہ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری آمنہ انصاری بھی موجود تھی۔ ملاقات میں جی بی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے غور کیا گیا اور تنظیم سازی کے امور بھی زیر بحث آئے۔ سیف اللہ نیازی نے صوبائی عہدیداران صوبے میں تنظیم سازی کے امور فوری مکمل کر کے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 831010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش