0
Monday 9 Dec 2019 21:44

فن لینڈ کی ثنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کیلئے تیار

فن لینڈ کی ثنا مرین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے کیلئے تیار
اسلام ٹائمز۔ فن لینڈ کی سیاست دان ثنا مرین دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل کریں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ ثنا مرین کو فِن لینڈ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ چن لیا گیا ہے، جس کے بعد اب وہ ملک کی کم عمر ترین سربراہ بھی بن جائیں گی۔ ثنا مرین وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی دنیا کی کمر عمر ترین وزیراعظم کا اعزاز اپنے نام کر لیں گی۔ فِن لینڈ کی 34 سالہ ثنا مرین کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی فِن لینڈ کے پانچ جماعتی حکومتی اتحاد کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے بہت کام کرنا ہے۔

ثنا مرین نے کہا کہ میں نے اپنی عمر اور جنس کے بارے میں کبھی نہیں سوچا، میں صرف سیاست میں آنے کی وجہ کو مدِنظر رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کیا۔ واضح رہے کہ ثنا مرین کم عمر ترین وزیراعظم تو ہوں گی مگر اپنی عمر کی 30 کی دہائی میں موجود کسی ملک کی واحد سربراہ نہیں ہیں۔ یوکرین کی وزیراعظم اولیکسی ہونچارک کی عمر 35 سال کی جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن 39 سال کی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 831783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش