0
Tuesday 10 Dec 2019 08:41

میں نے نیب قوانین زیر بحث لانے کی بات کی تو ڈی جی نیب نے میرے خلاف سو موٹو لیا، جاوید لطیف

میں نے نیب قوانین زیر بحث لانے کی بات کی تو ڈی جی نیب نے میرے خلاف سو موٹو لیا، جاوید لطیف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے ایوان میں اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے نیب قوانین کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی بات کی تو ڈی جی نیب نے میرے خلاف سو موٹو لیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے گرفتار کریں میں پروڈکشن آرڈر بھی نہیں مانگوں گا۔ انہوں نے پیشکش کی کہ میرے معاملے میں بے شک ایک ہی دفعہ 90 روز کا ریمانڈ دے دیں۔ پی ایم ایل (ن) کے رکن نے کہا کہ آپ نے 20، 22 سال محنت ضرور کی لیکن سلیکشن کمیٹی کے سامنے بھی پیش ہوتے رہے تو آخر میں اسے ترس آگیا جس کے بعد آپ کو سلیکٹ کیا گیا۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میں ملکی معیشت کو خطرے میں سمجھتا تھا مگر آج معلوم ہوا کہ پاکستان کی سلامتی بھی خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلامتی خطرے میں ہے تو خدا کا واسطہ ہے بس کردیں۔
 
خبر کا کوڈ : 831807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش