0
Wednesday 11 Dec 2019 16:35

ملتان میں وکلاء میدان مین آگئے، ڈاکٹرز کے خلاف سراپا احتجاج 

ملتان میں وکلاء میدان مین آگئے، ڈاکٹرز کے خلاف سراپا احتجاج 
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پی آئی سی میں ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد ملتان کے وکلاء بھی میدان میں نکل آئے، ملتان کے وکلاء نے ہائیکورٹ بار کے سامنے احتجاج کیا جس میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ معاملات حل ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے ویڈیو بنا کر وکلاء کو للکارا ہے، وکلاء نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ویڈیو بنا کر کالے کوٹ کی عزت کو اچھالا ہے اگر حکومت نے وکلاء کے خلاف کارروائی کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹرز کے خلاف نعرے درج تھے اس کے علاوہ وکلا نے شدید نعرے بازی کی۔ دوسری جانب ڈاکٹرز نے نشتر ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکلاء کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کرے جنہوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 832106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش