0
Wednesday 11 Dec 2019 18:46

پی آئی سی واقعہ سازش ہے، نون لیگ ملوث ہے، فیاض الحسن چوہان

پی آئی سی واقعہ سازش ہے، نون لیگ ملوث ہے، فیاض الحسن چوہان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں وزیر قانون اور وزیر صحت کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ مجھ پر  منظم سازش کے تحت وکلاء نے حملہ کیا جن کو شناخت کر چکا ہوں، حملہ آور وکلا کا تعلق نون لیگ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بھی ہسپتالوں پر حملہ نہیں کرتے مگر وکلاء نے حملہ کرکے ثابت کر دیا ان میں کوئی انسانیت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وہاں گیا تھا اور مسئلہ حل کروانے کیلئے میں نے فریقین کو مذاکرات سے معاملہ حل کرنے کی جانب مائل کرنا تھا مگر وکلاء نے میری بات ہی نہیں سنی اور مجھ پر تشدد شروع کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھ پر فائرنگ بھی کی گئی مگر میڈیا کے افراد نے مجھے بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو منع کر دیا کہ شیلنگ نہ کریں اس کے باوجود وکلاء نے ہسپتال کے اندر جا کر توڑ پھوڑ کی اور مریضوں کو شہید کیا۔ ہسپتال میں جان سے ہاتھ دھونے والے مریض شہید ہیں جنہیں بے گناہ موت  کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 832114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش