0
Wednesday 11 Dec 2019 19:48

کالے کوٹ والوں نے پورے معاشرے کے منہ پر کالک مل دی ہے، طاہر اشرفی

کالے کوٹ والوں نے پورے معاشرے کے منہ پر کالک مل دی ہے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ ادارہ امراض قلب پنجاب پر وکلاء کا حملہ، فائرنگ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ قابل مذمت اور پورے معاشرے کیلئے باعث شرم ہے، آج کالے کوٹ والوں نے پورے معاشرے کے منہ پر کالک مل دی ہے، اگر پڑھے لکھے اور قانون کے محافظ طبقے کا یہ حال ہے تو باقی لوگوں کا کیا حال ہوگا؟۔ کسی کو بھی یہ حق نہیں دیا جا سکتا کہ وہ انسانی جانوں اور ملک کے امن کیساتھ کھیلے، اس وقت پوری قوم یک زبان ہوکر حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اس بربریت کو برپا کرنیوالے بھیانک کرداروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد والمدارس پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی نے پی آئی سی پر وکلاء گردی کے حوالے سے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ادارہ امراض قلب پنجاب حساس ترین ہسپتال ہے جہاں ہر وقت امراض دل میں مبتلا مریضوں کو انتہائی ایمرجنسی کی حالت میں لایا جاتا ہے، ان کی جان بچانے کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہوتا ہے، لیکن وکلاء نے ایسی حساس اور مصروف ترین علاج گاہ کو غنڈہ گردی کا نشانہ بنایا، ایک طرف جان بچانے والے ڈاکٹر اور دوسری طرف قانون کے محافظ وکلاء نے لاہور کی سڑکوں پر قانون کی دھجیاں بکھیریں۔ یہ واقعہ انتہائی شرمناک اور وحشتناک ہے، کئی مریضوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا، حکومت کا فرض ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرے اور اس بات کی تہہ تک بھی پہنچا جائے کہ ڈاکٹروں اور وکلاء میں کئی روز سے یہ چپقلش چل رہی تھی، اسے اس نہج پر پہنچنے سے پہلے کیوں ختم نہیں کیا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 832120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش