0
Wednesday 11 Dec 2019 21:14

سوات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قتل

سوات میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما قتل
اسلام ٹائمز۔ ضلع سوات میں مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا، حملے میں ان کا ملازم بھی زخمی ہوگیا۔ فیروز شاہ ایڈووکیٹ سوات کی تحصیل کبل میں میں دریائے سوات کے کنارے آباد علاقہ دمغار سے تعلق رکھتے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتول بدھ کو اپنے گھریلو ملازم کے ہمراہ نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے فیروز شاہ ایڈووکیٹ موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ان کا ملازم قاسم زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو سر اور سینے پر گولیاں لگیں جس کے باعث وہ دم توڑ گئے، جبکہ ان کے ملازم قاسم کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 832139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش